ویپنگ اور ای سگریٹ پینے والوں کیلئے انتہائی بری خبرآگئی
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ماہرین نے نئی تحقیق کے نتائج میں ویپنگ اور ای سگریٹ پینے والوں کے لیے ایک انتہائی بری خبر سنائی ہے۔میل آن لائن کے مطابق یونیورسٹی آف ٹیکسس کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ویپنگ اور ای سگریٹ پینے سے دمہ لاحق ہونے کا خطرہ 200فیصد بڑھ جاتا ہے۔
اس تحقیق میں ہر عمر کے 4لاکھ سے زائد لوگوں کو زیرنگرانی رکھا۔ یہ تمام لوگ پہلے ویپنگ یا ای سگریٹ نہیں پیتے تھے اور پھر ان کے عادی ہوئے۔ابتداء میں ان میں سے کسی ایک میں کو بھی دمہ نہیں تھا تاہم حالیہ عرصے میں جب ان کے دوبارہ ٹیسٹ کیے گئے تو ان میں سے ہر 1ہزار میں سے ایک شخص دمے کا مریض نکلا۔
تحقیقاتی نتائج میں ماہرین بتاتے ہیں کہ ای سگریٹ پینے والوں میں اس کا نقصان ویپنگ سے کہیں زیادہ تھا اور ان کو دمہ لاحق ہونے کا خطرہ 252فیصد زیادہ پایا گیا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ جو لوگ اوائل عمری میں ویپنگ یا ای سگریٹ پینا شروع کر دیتے ہیں ان کو 27سال کی عمر سے قبل ہی دمہ کا مرض لاحق ہونے کا غالب امکان ہوتا ہے۔