معروف عالم دین مفتی رفیع عثمانی انتقال کرگئے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف عالم دین مفتی رفیع عثمانی انتقال کرگئے. وہ طویل عرصے سے علیل تھے. مفتی رفیع عثمانی دارالعلوم کراچی کے صدر اور مہتمم تھے. وہ معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کے بڑے بھائی اور دارالعلوم کراچی کے بانی مفتی شفیع عثمانی کے صاحبزادے تھے.
مفتی رفیع عثمانی کے بھتیجے سعود عثمانی نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔
انہوں نے فیس بک پر لکھا کہ ’ کس دل سے کہوں کہ میرے محبوب چچا مفتی اعظم پاکستان مولانا محمد رفیع عثمانی ابھی کچھ دیر قبل انتقال فرما گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔‘