26ویں آئینی ترمیم: وفاقی وزیر قانون آج پریس کانفرنس کریں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر قانون 26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے آج پریس کانفرنس کریں گے۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق وفاقی وزیر قانون مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم میں شامل اہم نکات کے حوالے سے میڈیا کوآگاہ کریں گے، پریس کانفرنس کا مقصد ابہام کو دورکرنا اور اصل حقائق پیش کرنا ہے۔اعظم نذیر تارڑ حلیف جماعتوں کے نمائندوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کریں گے، وزیر قانون کے نمائندوں کے سوالات کے جوابات بھی دیں گے۔