نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا روسی نائب وزیراعظم سے وفود کی سطح پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کاروسی فیڈریشن کے نائب وزیراعظم سے وفود کی سطح پر تبادلہ خیال ہوا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق فریقین کے مابین باہمی دلچسپی کے علاوہ تجارت انڈسٹری توانائی سائنس ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبہ جات پر بات ہوئی،ملاقات میں دونوں ممالک کی جانب سے اقوام متحدہ اور شنگھائی تعاون تنظیم جیسے پلیٹ فارم پر مشترکہ تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا۔
دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم کا دورہ پاکستان وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر پیوٹن کے دوطرفہ تعلقات کو معاشی پارٹنرشپ میں بدلنے کا عکاس ہے۔