سنوکر ورلڈ کپ، پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست
اولان باتور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سنوکر ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو قبرص کے ہاتھوں شکست ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق منگولیا میں جاری سنوکر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں قومی کیوئسٹ کو قبرص کے مائیکل جارگیو نے شکست دی، اسجد اقبال ایک موقع پر جیت کے بہت قریب پہنچ گئے تھے اور 0-2 کے خسارے سے نکل کر 3-4 کی برتری لےچکے تھے لیکن آٹھویں فریم میں اسجد کو 65 پوائنٹس کی لیڈ کے بعد شکست ہوئی جبکہ نویں اور فیصلہ کن فریم میں جارگیو نے قومی کھلاڑی کو کوئی موقع نہ دیا۔