آئی سی سی نےچیمپئنزٹرافی کیلئے  پاک بھارت فیوژن فارمولے کا اعلان کردیا

آئی سی سی نےچیمپئنزٹرافی کیلئے  پاک بھارت فیوژن فارمولے کا اعلان کردیا
آئی سی سی نےچیمپئنزٹرافی کیلئے  پاک بھارت فیوژن فارمولے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نےچیمپئنزٹرافی کیلئے  پاک بھارت فیوژن فارمولے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ   چیمپئنز ٹرافی سمیت 2027 تک شیڈول پاک بھارت میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے ۔

 نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق آئی سی سی نے کہاہے کہ چیمپئنزٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی،چیمپئنزٹرافی پاکستان اور ایک نیوٹرل وینیوپر ہوگی تاہم یہ بھی واضح کیا کہ آئی سی سی ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی پاکستان کرے گا۔

آئی سی سی کا مزید کہناتھا کہ فیوژن فارمولا چیمپئنزٹرافی، ویمن ورلڈکپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پر نافذ ہوگا،پاکستان کو ملنے والے 2028ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پر بھی یہی فارمولا اپلائی ہوگا۔

آئی  سی سی نے کہاکہ 2024سے 2027تک کے پاک بھارت میچزنیوٹرل وینیو پر ہونگے،پاکستان اور بھارت 3سال تک ایک دوسرے کے ملک میں نہیں کھیلیں گے۔

مزید :

کھیل -