جنوں ہم کو لے جائے گا اب کہاں اور ۔۔۔
![جنوں ہم کو لے جائے گا اب کہاں اور ۔۔۔](https://dailypakistan.com.pk/digital_images/large/2025-01-19/news-1737271246-7593.jpg)
کئی زخم تازہ لے آئے نشاں اور
جنوں ہم کو لے جائے گا اب کہاں اور
بدل لیتے ہیں لوگ اکثر رویے
کہ ہوتے ہیں ساجن یہاں اور وہاں اور
ذرا غور کرکے بھی تم دیکھو اوپر
سنا ہے کہ موجود ہیں آسماں اور
محبت ہو چاہے ہو یہ عشق اور پیار
کہیں پر ہیں ان کے ذرا سے جہاں اور
نہ کرنا کسی بات پر تم یقیں اب
یہاں پر ہیں لوگو عمل اور بیاں اور
کلام:ڈاکٹر محمد کلیم