حکومت آصف زرداری کے بیانات پر موقف واضح کرے،الطاف شاہد

حکومت آصف زرداری کے بیانات پر موقف واضح کرے،الطاف شاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ یورپ وبرطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہدنے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کااپنے اتحادی آصف زرداری کی طرف سے پاک فوج کیخلاف دیے گئے حالیہ متنازعہ بیان پرری ایکشن بروقت کیوں نہیں آیاوفاقی حکومت کو اپنی پوزیشن واضح کرنے کی ضرورت ہے اس وقت جوکوئی آصف زرداری کی تائیدکرے گا،خاموش یا غیر جانبدار رہے اس کی سیاست ختم ہوجائے گی آصف زرداری خود پاکستان کیلئے چلتاپھرتا خطرہ ہیں ہمارے قائدپرویز مشرف کوپاکستان کی حفاظت اوروکالت کرنے کیلئے پٹواری لیگ یا زرداری لیگ کااین اوسی نہیں چا ہئے ۔ پاکستان کوکس سے اورپاکستان کوکیاخطرہ ہے یہ پرویزمشرف سے بہترکوئی نہیں جان سکتا ۔پیپلزپارٹی کی کردارکشی کیلئے آصف زرداری کامنفی طرزسیاست کافی ہے ۔

پاکستان کے دوسیاسی خاندان مسلسل کئی دہائیوں سے لوٹ مارکر رہے ہیں جبکہ اب وہ احتساب کے ڈر سے ایک دوسرے کے پیچھے نہیں چھپ سکتے ۔شریف برادران اورآصف زرداری کے درمیان اتحاد جمہوریت نہیں بلکہ چمڑی اوردمڑی بچانے کیلئے ہے وہ اے پی ایم ایل یوتھ ونگ کے نمائندہ کنونشن سے خطاب کررہے تھے چودھری محمدالطاف شاہدنے مزید کہا کہ پنجاب کی طرح سندھ سے بھی پیپلزپارٹی کی سیاست کاجنازہ اٹھ چکا ہے ،فرینڈلی اپوزیشن کاکردارقبول کرنے کے بعد زرداری اوران کے حواری کھڑے ہونے کے قابل نہیں رہے ۔فوج کواکساناخطرناک ہوگا،پٹواری لیگ اورزرداری لیگ والے حدودسے تجاوزنہ کریں۔انہوں نے کہا کہ اگرآصف زرداری نے میاں نوازشریف پرتنقید کی ہوتی توان کے ساتھیوں نے اب تک آسمان سرپراٹھالیا ہوتا جبکہ فوجی قیادت کیخلاف زرداری کی شرمناک ہرزہ سرائی پر وزیراعظم میاں نوازشریف کی طرف سے کوئی ری ایکشن منظرعام پرنہیں آیا۔