پیپلز پارٹی کے افطار ڈنر کی دعوت نہیں ملی تو جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا : پرویز رشید

پیپلز پارٹی کے افطار ڈنر کی دعوت نہیں ملی تو جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا : ...
پیپلز پارٹی کے افطار ڈنر کی دعوت نہیں ملی تو جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا : پرویز رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے سیاسی رہنماﺅں کو افطار ڈنر کی دعوت دی گئی تھی۔ افطار ڈنر کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو افطار ڈنر کی دعوت نہیں ملی اس لیے مسلم لیگ ن کی جانب سے افطار ڈنر میں جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج سے متعلق بیان دینے پر حکومت اپنا موقف دے چکی ہے اس لیے مزید وضاحت کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ یاد رہے آصف زرداری کی جانب سے پاک فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا تھا جس میں مسلم لیگ ن نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔