تخت بھائی،قتل مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

تخت بھائی،قتل مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تخت بھائی (تحصیل رپورٹر)لوند خوڑ پولیس نے ایس ایچ او ریاض خان کیوران قیادت میں کاروائی کے دوران قتل مقدمے میں مظلوب ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا، ایس ایچ او لوند خوڑ ریاض خان کی قیادت میں پولیس چوکی ہاتھیان کے انچارچ درویش خان نے مقتول درویش کے قتل میں نامزد ملزم امجد علی ول محبت شاہ سکنہ لوند خوڑ کو آلہ قتل ایک عدد پستول بمعہ کارتوس گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا، ایس ایچ او ریاض خان نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی اب خیر نہیں اور کسی کو علاقے کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔