سید مظاہر حسین رضوی ادارہ امام سجاد اسلامک سنٹر ویانا آسٹریا کےممبر سپریم کونسل نامزد

سید مظاہر حسین رضوی ادارہ امام سجاد اسلامک سنٹر ویانا آسٹریا کےممبر سپریم ...
سید مظاہر حسین رضوی ادارہ امام سجاد اسلامک سنٹر ویانا آسٹریا کےممبر سپریم کونسل نامزد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویانا(اکرم باجوہ)سید مظاہر حسین رضوی کو  ادارہ امام سجاد اسلامک سنٹر ویانا آسٹریا کے مشترکہ متفقہ رائے سے ممبر سپریم کونسل نامزد کردیا گیا۔

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں پاکستانی ادارہ امام سجاد اسلامک سنٹر کے ممبران سپریم کونسل صدر عباس حسین بلطی ، سابق صدر غالب حسین سید  اور  سید افتخار نقوی نے  مشاورت کے بعد متفقہ  طور پر سید مظاہر حسین رضوی کو ممبر سپریم کونسل نامزد کیا۔نامزدگی پر سید مظاہر حسین رضوی نے صدر عباس حسین بلطی اور دیگر ممبران سپریم کونسل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ادارہ امام سجاد اسلامک سنٹر کی خدمت کرنے میں کوئی کثر نہیں اٹھا رکھوں گا۔