شکست کے بعد محمد رضوان کا بیان سامنے آگیا

شکست کے بعد محمد رضوان کا بیان سامنے آگیا
شکست کے بعد محمد رضوان کا بیان سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ فائنل میچ ہمیشہ پریشر گیم ہوتی ہے ، ہم نے سوچا تھا کہ جس طرح گیند بلے پر آرہی ہے تو ہم یہ ہدف حاصل کرلیں گے لیکن ہم گیم کو اپنے حق میں فنش نہیں کر پائے۔

پی ایس ایل فائنل میں شکست کے بعد محمد رضوان کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل ٹورنا منٹ تھا کیونکہ تمام ٹیمیں بہت زبردست تھیں جن سے جیتنا مشکل تھا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹورنا منٹ میں فائنل تک رسائی کا کریڈٹ ہماری ٹیم کو جاتا ہے کیونکہ ٹورنامنٹ کے آغاز سے یہ بات چل رہی تھی کہ ہمارے باولرز مضبوط نہیں ہیں لیکن باولرز نے اپنی قابلیت ثابت کی ۔

مزید :

PSL -PSL News Update -