تحریک انصاف کو اسلام آباد میں ریلی نکالنے کی اجازت مل گئی 

تحریک انصاف کو اسلام آباد میں ریلی نکالنے کی اجازت مل گئی 
تحریک انصاف کو اسلام آباد میں ریلی نکالنے کی اجازت مل گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں ریلی نکالنے کی اجازت مل گئی،انتظامیہ نے علی نواز اعوان کی درخوات پر اجازت دی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے اجازت نامہ 35 شرائط پر جاری کیاگیاہے، ریلی کورال سے چک بیلی تک آج نکالی جائے گی ۔
معاہدے کے مطابق کوئی ناگہانی واقعہ ہونے کی ذمہ دار پی ٹی آئی انتظامیہ ہوگی،اجازت نامہ صرف19 نومبر کیلئے جاری کیاگیا ہے، معاہدے کے مطابق عام عوام کے بنیادی حقوق کو متاثر نہیں کیا جائے گا،جی ٹی روڈ کو کسی بھی جگہ سے بند نہیں کیا جائے گا،عوام کی نقل و حمل اورکاروباری سرگرمیاں ریلی سے متاثر نہیں ہوں گی، اسلحہ اور لاٹھیاں لانے پر پابندی ہوگی۔