اگر مجوزہ آئینی ترمیمی بل پاس ہوجا تا تو ملک میں مارشل لاء لگ جاتا،عمر ایوب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہاہے کہ کسی قسم کی سپرعدالت ناقابل قبول ہے، اگر مجوزہ آئینی ترمیمی بل پاس ہوجا تا تو ملک میں مارشل لاء لگ جاتا۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئینی معاملات سپریم کورٹ میں آئینی بنچ بنا کر حل کیوں نہیں ہوتے، آئینی عدالت کے جج کو صدر زرداری لگاتے اور اپنی مرضی کے قوانین بناتے۔
ان کاکہناتھا کہ ہمارے پاس بھی کسی قسم کا مسودہ تھا اور نہ دیاگیا،تمام تر صورتحال میں مولانا فضل الرحمان کا کردار مثبت رہا۔
اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ لاہور جلسے کیلئے پی ٹی آئی کارکنان تیاری کریں، جلسہ ہر صورت ہوگا۔