وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔سندھ حکومت میں تعینات پا کستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے گر یڈ21 کے افسر منظور علی شیخ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کر دیا گیا ۔ایڈیشنل سیکریٹری پارلیمانی امور ڈویژن اور پا کستان کسٹم سروس کے گریڈ21 کے افسرآصف سعید خان لغمانی کو تبدیل کرکےایڈیشنل سیکریٹری صنعت و پیداوار ڈویژن تعینا ت کیا گیا ۔
"جنگ " کے مطابق سینئر جوائنٹ سیکریٹری خزانہ ڈویژن اور سیکر ٹیر یٹ گروپ کے گریڈ 21 کی افسر سائرہ نجیب احمد کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ ڈویژن تعینات کیا گیا ،پراجیکٹ ڈائریکٹر، سی پیک سپورٹ پراجیکٹ، وزارتِ ریلویز ظفر زمان رانجھا کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے جو 2 اگست 2024 سے شمار ہو گی۔ جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ تجارت اور سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ20 کے افسر فیصل نثار چوہدری کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل سیکریٹریٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، پاک بحریہ کےکموڈور ( آپریشنز) محمد عمران ا شرف کو پا کستان کوسٹ گارڈز میں تعینات کیا گیا ہے۔