مخصوص نشستوں کا معاملہ ،(ن) لیگی ارکان نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مخصوص نشستوں کے معاملے پر (ن) لیگی ارکان نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔
"سماء ٹی وی" کے مطابق الیکشن کمیشن میں درخواست محسن ایوب اور آمنہ شیخ کی جانب سے دی گئی ہے،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاکہ پارلیمنٹ نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کردی ہے،پارلیمنٹ نے ترامیم کا اطلاق ماضی سے مؤثر قراردیا ہےترامیم کے مطابق ایک مرتبہ وابستگی کا جمع سرٹیفکیٹ تبدیل نہیں ہوسکتا،قراردیا جائے سیاسی جماعت میں جانے والے آزادارکان دوبارہ پارٹی تبدیل نہیں کر سکتے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فہرست نہ دینے والی جماعت مخصوص نشستوں کی اہل نہیں،انتخابات میں پارٹی وابستگی سرٹیفکیٹ جمع نہ کروانے والے امیدواروں کو ڈکلیئر کیا جائے۔