بنگلہ دیش میں فوجی افسران کو اہم اختیارات سونپ دیئے گئے

بنگلہ دیش میں فوجی افسران کو اہم اختیارات سونپ دیئے گئے
بنگلہ دیش میں فوجی افسران کو اہم اختیارات سونپ دیئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ(شِنہوا)بنگلہ دیش میں فوجی افسران کو اہم اختیارات سونپ دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے  فوجی افسران کوایگزیکٹو مجسٹریٹ کے اختیارات سونپ دیئے گئے ہیں۔ ملک کی وزارت پبلک ایڈمنسٹریشن کی جانب سے گزشتہ روز جاری کیے گئے  نوٹیفکیشن کے مطابق یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہو گا جو آئندہ 60 دنوں تک نافذ رہے گا۔ اس اقدام کی توجیہہ پیش کرتے ہوئے عبوری حکومت کے مشیرقانون آصف نذرل نے کہا کہ حال ہی میں ملک کے بعض حصوں میں متعدد تخریبی کارروائیوں کی اطلاع ملی ہے۔