آئینی ترمیم کا معاملہ ، سلیم صافی اور عمر چیمہ بھی حکومتی کارکردگی پر کھل کر بول پڑے
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) تجزیہ کار و سینئر صحافی سلیم صافی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن اب اپنی حیثیت منوانے کے ساتھ اپنی انا کی تسکین بھی کررہے ہیں.
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق کے سوال کیا آئینی ترمیم کا معاملہ فی الحال کھٹائی میں پڑگیا؟ کا جواب دیتے ہوئے کیا ۔
پروگرام میں فخردرانی نے کہا کہ اطلاعات ہیں بعض حلقے (ن )لیگ اور پیپلز پارٹی کی مذاکراتی ٹیموں کی کوششوں سے مطمئن نہیں ہیں۔
پروگرام میں سینئر صحافی عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت انتہائی نااہل ثابت ہوئی ہے، 8 فروری کے الیکشن سے اب تک ان کی کسی معاملہ پر کوئی تیاری نظر نہیں آئی۔