ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے ہونیوالی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 4.30 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، اس اضافے کے ساتھ ہی سٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 9 ارب 50 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.30 کروڑ ڈالر کمی سے 5.31 ارب ڈالر ہوگئے جبکہ ملکی مجموعی زرِمبادلہ کے ذخائر3 کروڑ ڈالر اضافے سے 14 ارب 82 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔