اسرائیل کی غزہ پر بمباری میں مزید 60 فلسطینی شہید، یرغمالی امریکی فوجی لاپتا

اسرائیل کی غزہ پر بمباری میں مزید 60 فلسطینی شہید، یرغمالی امریکی فوجی لاپتا
اسرائیل کی غزہ پر بمباری میں مزید 60 فلسطینی شہید، یرغمالی امریکی فوجی لاپتا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غزہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 60 فلسطینی شہید ہوگئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے عرب میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ادھر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے دوران یرغمالی اسرائیلی نژاد امریکی فوجی عیدان الیگزینڈر لاپتاہوگیا۔حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے بھی اسرائیلی فوج کےخلاف جوابی حملے کئے، گھات لگا کرکئے گئے حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
فلسیطنی مزاحمتی تنظیم نے اسرائیلی فوج کے ٹینک اور ملٹری بلڈوزرکو بھی تباہ کردیا جبکہ شمالی غزہ میں اسرائیلی ڈرون تباہ ہوگیا۔ادھر مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کارروائی کی گئی جس کے باعث مسیحیوں کو ان کے مقدس مقام پر جانے سے روک دیا گیا۔
دوسری جانب غزہ جنگ پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف عوامی مخالفت میں اضافہ ہو رہا ہے، ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد اسرائیلی شہریوں اور فوجیوں نے غزہ جنگ ختم کرنے اور یرغمالیوں کی واپسی کی قرارداد پر دستخط کر دیے۔

مزید :

عرب دنیا -