راولپنڈی ٹیسٹ میں موسم کیسا رہے گا، بڑی خبر آگئی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا تاہم اس میچ کے بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں صبح کے وقت کچھ علاقوں میں تیز آندھی سے کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے جس کے 40 فیصد امکانات ہیں جبکہ ہوا میں 85 فیصد سے زائد نمی ہوگی۔
دوپہر میں ٹیسٹ کرکٹ کے لحاظ سے موسم بہتر ہونے کی توقع ہے اور درجہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے جبکہ بارش کا امکان محض 7 فیصد ہوگا جبکہ ہوا میں نمی بھی نمایاں حد تک کم ہوگی۔
اسی طرح شام کے اوقات کار میں موسم 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے جبکہ 73 فیصد تک نمی بڑھ جائے گی تاہم بارش کی توقع نہیں۔
قبل ازیں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ میچ کے پانچوں دن یعنی 21 سے 25 اگست تک بارش کا امکان ہے۔