سنیل گواسکر نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی

سنیل گواسکر نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی
 سنیل گواسکر نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کے سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان  کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی ۔

ایک انٹرویو میں بھارت کے لیجنڈ کرکٹر  نے کہا ہے کہ  چیمپئنز ٹرافی  میں پاکستان   کی ٹیم فیورٹ  ٹیم ہے کیونکہ انہیں  اپنے میدانوں پر کھیلنے کا بڑا فائدہ حاصل ہو گا۔ اس ٹورنامنٹ کے لیے میزبان ٹیم پاکستان کو فیورٹ قرار دیا جانا چاہیے کیونکہ کسی بھی ٹیم کو ان کے اپنے ملک میں ہرانا بہت مشکل ہوتا ہے۔

"جنگ " کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ 2023میں  بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھائی تھی۔ بھارت فائنل میں ہارا لیکن اس سے پہلے ایونٹ میں اس نے مسلسل 10 میچز جیتے تھے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی جو 2 گروپوں میں تقسیم ہیں۔