اب تک کتنے انسانی سمگلرز گرفتار ،جائیدادیں اور اکاؤنٹس ضبط کیے گئے ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ) اب تک کتنے انسانی سمگلرز گرفتار ،جائیدادیں اور اکاؤنٹس ضبط کیے گئے ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں ۔
تفصیلات کے مطابق2023ء کے المناک یونان کشتی حادثے کی انکوائری میں ٹھوس شواہد پر انسانی سمگلروں سے ملے ایف آئی اے کے 38 افسروں کو نوکری سے فارغ کرنے، 12 ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو گزشتہ اور رواں ماہ وزارت داخلہ بھجوانے ، ناقص نگرانی پر 4زونل ڈائریکٹروں کو وضاحتی نوٹس جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
"جنگ " کے مطابق مجموعی طور پر 182انسانی سمگلرز گرفتار ، 523ملین روپے کی جائیدادیں ، اکاؤنٹس بھی ضبط کیے گئے۔ یونان کے 2کشتی حادثات میں مجموعی طور پر 346 انسانی سمگلرز کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دسمبر 2024کے یونان کشتی حادثے کے بعد ملک بھر میں انسانی سمگلرز کیخلاف مہم کا آغاز کیا گیا ۔ 182 انسانی سمگلرز کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ 20ایف آئی اے افسران کوبھی گرفتار کیا گیا ہے۔