پنجاب میں ملازمین دشمن پالیسی قبول نہیں،افضل باجوہ
لاہور(لیڈی رپورٹر)سینئر نائب صدر ایپکا افضل باجوہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں ملازمین دشمنی پالیسی قبول نہیں،موجودہ مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے،یوٹیلٹی الاؤنس کی منظوری دی جائے۔ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے ملازمین کو ذہنی نفسیاتی بنادیا ہے گھریلو ناچاکی بڑھ رہی ہیں لیکن حکمران ہوش کے ناخن نہیں لے رہے۔حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سمیت دیگر مطالبات تسلیم نہ کئے تو سڑکوں پر دما دم مست قلندر ہوگا جس کا انجام ملازمین دشمنوں کو بھگتنا پڑے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملازمین کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔افضل باجوہ نے کہا کہ ماضی میں بھی حکمرانوں نے عوام دوست پالیسی نہیں بنائی اس حکومت نے مزدور دشمن پالیسی کے تو ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔
،موجودہ مہنگائی میں تنخواہوں اضافہ نہ کرنا قبول نہیں،ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فوری اعلان کیا جائے تاکہ ملازمین میں پائی جانیوالی تشویش کم ہو۔ضرورت اس امرکی ہے بجٹ کی منظوری سے قبل ہی مزدور دوست اقدامات کا اعلان کیا جائے،ملازمین کی نمائندوں تنظیموں کے مطالبات تسلیم کئے جائیں اگر ہمارے مطالبات نہ مانیں گئے تو ہم سڑکوں پر آنے پر مجبور ہونگے اور اس کے ذمہ دار پالیسی ساز ہونگے۔