مصطفیٰ عامر قتل کیس ؛پولیس کا مرکزی ملزم ارمغان کے گھر پر چھاپہ،والد کو بھی حراست میں لے لیا

مصطفیٰ عامر قتل کیس ؛پولیس کا مرکزی ملزم ارمغان کے گھر پر چھاپہ،والد کو بھی ...
مصطفیٰ عامر قتل کیس ؛پولیس کا مرکزی ملزم ارمغان کے گھر پر چھاپہ،والد کو بھی حراست میں لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے گھر پر چھاپے کے دوران پولیس نے ملزم کے والد کو گرفتارکرلیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق  کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان مومن میں پولیس نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے گھر پر چھاپہ مارا ہے،ایس ایس پی اے وی سی سی  انیل حیدر نے کہاکہ ملزم ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی کو گرفتارکر لیاگیا،ملزم کے قبضے سے منشیات اورغیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیاگیا،پولیس کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضہ سے 200گرام آئس اور ایک نائن ایم ایم پستول اور گولیاں برآمدہوا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج  کرلیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری  ہے۔