عمرکوٹ پولیس کا بڑھتی ہوئی منشیات فروشی کے خلاف آپریشن
عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )عمرکوٹ پولیس کا بڑھتی ہوئی منشیات فروشی گٹکا، مین پڑی،ٹھرہ ،وغیرہ کےخلاف بھرپور آپریشن ۔ ایس ایچ او سٹی عمرکوٹ نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں نشہ آور گٹکا ، سفینہ پڑیاں سینکڑوں کی تعداد میں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔ برآمد کی گئی گٹکا سفینہ کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق عمرکوٹ سٹی میں بڑھتی ہوئی منشیات فروشی گٹکا سفینہ ٹھرہ وغیرہ کے استعمال میں خطرناک حد تک اضافے کےبعد عمرکوٹ پولیس حرکت میں آگئی، شہر میں منشیات فروشوں کےخلاف آپریشن ، عمرکوٹ سٹی پولیس کے ایس ایچ او خلیل کمبار نےپولیس کی بھاری فورس کےہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک گودام سے سینکڑوں کی تعداد میں گٹکا سفینہ کی پڑیاں اور کٹے برآمد کرکے مقدمہ جسیا مالھی کےخلاف درج کرلیا ۔
میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ایس ایچ او سٹی پولیس خلیل کمبارنےکہا کہ منشیات فروشوں کےخلاف بھرپور آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا چاہیے کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہوں بڑھتی ہوئی منشیات فروشی ہماری نوجوان نسل کو تباہ کررہی ہے یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے ۔ ایس ایچ او خلیل کمبار نے شہریوں سے اپیل کی کہ شہری معاشرتی سماجی برائیوں کےخلاف پولیس سے تعاون کریں ، پولیس عوام کے تعاون کےبغیر کامیاب نہیں ہوسکتی ، شہری اپنے علاقوں میں گاؤں گوٹھوں میں منشیات فروشوں کی نشاندہی کریں تاکہ کچی شراب ٹھرہ سفینہ گٹکا مین پڑی بھنگ سمیت منشیات کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے۔