مہنگے امپورٹڈ میک اپ کاسامان استعمال کرنے والی خواتین کیلئے خوشخبری ، پنجاب حکومت کو خیال آ گیا 

مہنگے امپورٹڈ میک اپ کاسامان استعمال کرنے والی خواتین کیلئے خوشخبری ، پنجاب ...
مہنگے امپورٹڈ میک اپ کاسامان استعمال کرنے والی خواتین کیلئے خوشخبری ، پنجاب حکومت کو خیال آ گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب حکومت نے دی پنجاب ڈرگ ترمیمی بل2020 کی منظوری دے دی ہے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کے وسیع تر مفاد میں صوبائی کابینہ نے دی پنجاب ڈرگ ترمیمی بل کی منظوری دے دی ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ جعلی کاسمیٹکس تیار و فروخت کرنے والے عوام کی صحت کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور سابق دور میں جعلی کاسمیٹکس تیار اور فروخت کرنے والی مافیا کو کھلی چھوٹ تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ماضی میں متعلقہ ادارے سوئے رہے اور جعلسازی کے ذریعے عوام لٹتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ ترمیمی بل سے عالمی معیار کے مطابق کاسمیٹکس مصنوعات کی تیاری یقینی بنائی جاسکے گی اور اب کینسر، الرجی، جلدی امراض کا سبب بننے والے اجزاءسے پاک کاسمیٹکس مصنوعات تیار ہوں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ دکانوں پر جعلی اور غیر معیاری کاسمیٹکس مصنوعات کی فروخت کی اجازت نہیں ہوگی، عوام میں سیفٹی آف کاسمیٹکس سے متعلق شعور بیدار کرنا ضروری ہے۔

مزید :

قومی -