قوم مفرور کو بڑے فیصلے کرنے نہیں دے گی،پرویز خٹک

قوم مفرور کو بڑے فیصلے کرنے نہیں دے گی،پرویز خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  نوشہرہ (آن لائن)تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور سابق وزیر پرویزخٹک نے کہاہے کہ قوم بیرون ملک مفرور کو بڑے فیصلہ کرنے نہیں دے  گی۔عمران خان کو سیاست سے آوٹ کرنے کی سازش کرنے والے خود مائنس ہونے والے ہیں۔عمران خان پر دھشت گردی کے مقدمات اپنی موت   آپمررہے ہیں۔قوم کو مہنگائی بے روزگاری کا تحفہ دینے والوں سے حکومت چلائی نہیں جارہی۔نااہل ٹولے نے ملک کو بدترین بحرانوں سے دوچار کردیاہے۔ضمنی الیکشن سمیت تمام انتخابات میں عمران خان تحریک انصاف کلین سیوپ کریگی،آنے  والا دور تحریک انصاف کا ہے۔تحریک انصاف چاروں صوبوں سمیت مرکز میں دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائی گئی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پلوسی،تنگی خٹک سمیت دیگر علاقوں میں شمولیتی جلسوں  سے خطاب اور میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی کونسلر حاجی حکم خان اور محمد یونس خان ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور سابق وزیر پرویزخٹک نے تنگی خٹک میں برساتی نالے پر پل کا افتتاح کیا۔ پرویز خان خٹک نے کہا کہ تنگی خٹک غیرت مند لوگوں کا علاقہ ہے مجھے خوشی ہوتی ہے، تنگی خٹک کے عمائدین اور نوجوانوں  پر مجھے فخر ہے جنہوں نے متحد ہوکر علاقے کیلئے بڑے ترقیاتی پراجیکٹ حاصل کئے یہ ان عمائدین اور نوجوانوں کی دور اندیشی ہے انہوں نے کہاکہ میں ایسے ہی لوگوں کو پسند کرتا ہوں جو اجتماعی کاموں کو ترجیح دیتے ہیں اور آپس میں متحد رہتے ہیں۔ 
پرویز خٹک

مزید :

صفحہ آخر -