توہین عدالت کے نوٹس کیخلاف درخواست پر آئی جی پنجاب جواب سمیت طلب
لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے توہین عدالت کے نوٹس کے خلاف دائردرخواست پر آئی جی پولیس پنجاب کوفیصل شاہکار کو 4 اکتوبر کو جواب سمیت طلب کر لیا عدالتی تحریری حکم میں کہا گیاہے کہ آئی جی پنجاب عدالت میں آ کر بتائیں کہ عدالتی حکم عدولی پر کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے عدالت میں موجود انسپکٹر لیگل نے درخواست گزار کی عرضداشت پر فیصلے پر کوئی وضاحت پیش نہیں کی، آئی جی کا عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنا بادی النظر میں توہین عدالت ہے، درخواست گزار شہری محمد نواز ملک کی جانب سے دائرتوہین عدالت درخواست میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ پولیس افسران کو سکیورٹی فراہم کرنیکی درخواستیں دیں اور شنوائی نہ ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا، عدالت نے 24 دستمبر 2021 ء کو آئی جی کو زیر التوا درخواست پر فیصلے کا حکم دیا، عدالتی حکم کے باوجود آئی جی پنجاب نے سکیورٹی فراہم کرنے کی زیر التواء درخواست پر کوئی فیصلہ نہیں کیا، عدالت سے استدعاہے کہ حکم عدولی پر آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں کی جائے۔
آئی جی طلب