کیریبین لیگ، سینٹ لوشیا نے ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کو ہرا دیا

کیریبین لیگ، سینٹ لوشیا نے ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کو ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹرینیڈاڈ(اے پی پی):کیریبین پریمیئر لیگ میں سینٹ لوشیا کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کو ایک رن سے شکست دے دی،یہ سینٹ لوشیا کنگز کی لیگ میں چوتھی فتح ہے اور اس کامیابی کے بعد سینٹ لوشیا کنگز کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز   کی ٹیم 148 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس کو سخت مقابلے کے بعد صرف ایک رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ برائن لارا سٹیڈیم، تاروبا، ٹرینیڈاڈ میں لیگ کے 23 ویں میچ میں سینٹ لوشیا کنگز  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 1147 رنز بنائے،جانسن چارلس 54 اور ڈیوڈ ویز 33 رنز  کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز  کے رامپال اور سنیل نارائن نے دو، دو  کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز   کی ٹیم 148 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی تاہم سخت مقابلے کے بعد  مقررہ 20اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 146  رنز بناسکی اور اس کو صرف ایک رن  کی کمی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز  کے ٹم سیفرٹ نے 44، کپتان کیرون پولارڈ نے 34رنز بنائے، آندرے رسل نے ناقابل شکست 23 رنز بنائے۔سینٹ لوشیا کنگز کے روسٹن چیسی نے تین اور  الزاری جوزف نے  دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ روسٹن چیسی   کو مرد میدان قرار دیا گیا۔