چلڈرن کمپلیکس،ایم آر آئی مشین غیر فعال وفاقی محتسب کا نوٹس، رپورٹ طلب

چلڈرن کمپلیکس،ایم آر آئی مشین غیر فعال وفاقی محتسب کا نوٹس، رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  ملتان(وقائع نگار)چلڈرن کمپلیکس ایم آر آئی مشین کا سالانہ کنٹریکٹ نہ ہونے اور غیر فعال مشین بارے وفاقی محتسب پنجاب کا نوٹس ہسپتال انتظامیہ سے وضاحت طلب کرلی۔تفصیل کے مطابق چلڈرن کمپلیکس(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)
 انتظامیہ اور مختلف کمپنیوں کے مابین ٹینڈر رقم کم ہونے کی وجہ سے سالانہ کنٹریکٹ نہ سکا جسکی وجہ سے بروقت ورک آرڈر جاری نہ کیا جا سکا۔ذرائع کے مطابق ایم آر آئی مشین کی مینٹینینس کنٹریکٹ رقم مختلف کمپنیاں موجودہ ڈالر پرائس کے مطابق ڈیمانڈ کررہی تھیں اور ہسپتال انتظامیہ پرانے ریٹس پر کنٹریکٹ کرنا چاہتی تھی اس کشمکمش میں بروقت سالانہ کنٹریکٹ نہ سکا اور مشین خراب ہوگئی جسکی وجہ سے مریض بچوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔مشین کے بروقت کنٹریکٹ نہ ہونے پر عوامی شکایات اور میڈیا میں خبر آنے ہر وفاقی محتسب پنجاب نے چلڈرن کمپلیکس انتظامیہ سے نوٹس بھیجتے ہوئے وضاحت طلب کرلی ہے۔