رات کو ملنے آنے والے عاشق کو لڑکی کی ماں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ، آنکھوں میں مرچیں ڈال کر تشدد کیا پھر کیا ہوا ؟جانئے 

رات کو ملنے آنے والے عاشق کو لڑکی کی ماں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ، آنکھوں میں ...
رات کو ملنے آنے والے عاشق کو لڑکی کی ماں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ، آنکھوں میں مرچیں ڈال کر تشدد کیا پھر کیا ہوا ؟جانئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک )بھارت میں خاتون نے بیٹی کے سے ملنے آنے والے نوجوان لڑکے کو بیٹوں کے ساتھ مل کر شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، محلے داروں نے لڑکے کو ہسپتال پہنچا کر اس کی جان بچائی تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر پونے سے تعلق رکھنے والی خاتون نے بیٹی کے عاشق کو بیٹوں کے ساتھ مل کر شدید ترین تشدد کا نشانہ بنایا اور اس پر مرچیں پھینک دیں۔بھارتی پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ان پر قتل کی کوشش کی دفعات کا مقدمہ دائر کردیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق ویشال نامی لڑکا خاتون کی بیٹی کے ساتھ گزشتہ 6 سال سے رابطے میں تھا 13 ستمبر کی رات لڑکا جب لڑکی سے ملنے پہنچا تو لڑکے کو لڑکی کے چھوٹے بھائی نے پکڑلیا اور بحث کے بعد لڑکی کی والدہ نے لڑکے پر مرچیں ڈال دیں۔
لال مرچوں کے حملے نے لڑکے کو لڑکی کے بھائیوں کے آگے لاچار کردیا جس کے بعد لڑکی کے گھر والوں نے لڑکے پر ڈنڈوں اور سلاخوں سے باآسانی حملہ کیا جس سے لڑکے کو سر پر سخت چوٹیں آئی پڑوسیوں کی جانب سے لڑکے کو ہسپتال پہنچایا گیا جو کہ اب زیر علاج ہیں، پولیس نے لڑکی کی والدہ سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔