پنجاب اسمبلی کا اجلاس ، پوپ فرانسس کے انتقال پر ایوان میں ایک منٹ کی خاموشی

لاہور(نمایندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے 38 منٹ تاخیر سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی صدارت میں شروع ہوا۔اجلاس کے آغاز پر سپیکر ملک محمد احمد خان کی ہدایت پر پوپ فرانسس کے انتقال پر ایوان میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی ، گذشتہ روز بھی اپوزیشن ارکان ایوان میں نعرے بازی کرتے ہوئے داخل ہوئے ،اپوزیشن ارکان سپیکر ڈائس کے سامنے بانی پی ٹی آئی کی تصاویر لے کر نعرے بازی کرتے رہے۔
اجلاس کے دوران اپوزیشن رکن بریگیڈیر ریٹائرڈ مشتاق نے کورم کی نشاندہی کردی ،اپوزیشن ارکان پنجاب اسمبلی سے بائیکاٹ کرکے ایوان سے باہر چلی گئی، پینل آف چیئرپرسن ملک محمد ارشد نے 5 منٹ تک گھنٹیاں بجانے کی ہدایت کی ، کورم پورا نہ ہونے پر پینل آف چئیرپرسن ملک ارشد ایڈووکیٹ نے پنجاب اسمبلی کااجلاس منگل کی دوپہر 2 بجے تک کیلئے ملتوی کردیا۔