بورے والا میں 3 افراد نے خواجہ سراء کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا
وہاڑی (آئی این پی)نواحی گاؤں میں اوباشوں کی خواجہ سراء سے زیادتی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ فتح شاہ کے نواحی گاؤں 51 ای بی میں اوباش لقمان احمد نے اپنے دیگر 2ساتھیوں کے ہمراہ اسی گاؤں کے رہائشی خواجہ سراء جعفر حسین المعروف صائمہ سے زبردستی بدفعلی کی جس پر خواجہ سراء جعفر حسین المعروف صائمہ نے تھانہ فتح شاہ پولیس کو کارروائی کے لیے درخواست دی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔