موجودہ حکومت کے اچھے کاموں کو سراہنا چاہیے: کیپٹن عاصم ملک

موجودہ حکومت کے اچھے کاموں کو سراہنا چاہیے: کیپٹن عاصم ملک
موجودہ حکومت کے اچھے کاموں کو سراہنا چاہیے: کیپٹن عاصم ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحرہ عرب امارات اور سعودی عرب سے مضبوط تعلقات سے پاکستان کی معیشت پر اچھے اثرات پڑیں گے جس کے اثرات دونوں ممالک کے سربراہان کے دورہ پاکستان کے بعد نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔ امارات نے پاکستان کی خاطر خواہ مدد کی ہے جس سے پاکستان کی معیشت کو سہارا ملا جبکہ سعودی عرب سے نئے تعلقات استوار ہونے پر پاکستان میں خطیر رقم کی سرمایہ کاری ہورہی ہے جس کا فائدہ پاکستان کو ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار OPC پنجاب کے کوآرڈینیٹر برائے مڈل ایسٹ کیپٹن عاصم ملک نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جو اچھے کام کررہی ہے اس کی کھلے دل سے تعریف کرنی چاہیے اور حکومت کو سپورٹ بھی کرنا چاہیے۔ عاصم ملک نے کہا کہ گزشتہ دنوں اوورسیز منسٹری زلفی بخاری کے ساتھ ملاقات پر بھی اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے بارے بات چیت ہوئی اور یہ جان کر خوشی ہوئی کہ زلفی بخاری بھی اوورسیز پاکستانیز کے لئے دلی ہمدردی اور نیک جذبات رکھتے ہیں۔

کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ حال ہی میں سعودی کراﺅن پرنس نے وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر دو ہزار سے زائد قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے جو خوش آئندہ ہے۔ جس پر ہم سعودی کراﺅن پرنس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں حکومت پاکستان سے یہ التماس بھی کی ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک سے بھی پاکستانی قیدیوںکو رہا کروایا جائے۔

مزید :

عرب دنیا -