نماز جنازہ پر فائرنگ سے3 افراد جاں بحق

نماز جنازہ پر فائرنگ سے3 افراد جاں بحق
 نماز جنازہ پر فائرنگ سے3 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لکی مروت میں نماز جنازہ پر فائرنگ سے3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

"ایکسپریس نیوز" کے مطابق جنازے پر فائرنگ کا یہ واقعہ ٹپ تختی خیل میں پیش آیا جس میں یہ ہلاکتیں ہوئیں، ملزمان فائرنگ کے فوری بعد فرار ہوگئے۔ واقعہ پرانی دشمنی کی بناء پر پیش آیا جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔