سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور(کر ائم رپو رٹر)فیصل ٹاون پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق فیصل ٹاون پولیس نے اسلحہ نمائش، ہوائی فائرنگ کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے ولاے ملزم سٹاپ اینڈ سرچ میتھڈ کے دوران مڑیاں سٹاپ سے گرفتار کر کے ملزم شعیب سے پستول برآمد کر کے مقدمہ درج کر کے اسے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وائرل وڈیو میں ملزم کو ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔