شہریوں کے تعاون سے ٹریفک کو منظم کرینگے، سی ٹی او

  شہریوں کے تعاون سے ٹریفک کو منظم کرینگے، سی ٹی او

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر)  لاہور شہر میں پہلی بائیکر لین کے قیام کے لیے تیزی سے کام جاری ہے اور ایل ڈی اے نے منصوبے پر پچاس فیصد کام مکمل کر لیا ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے چیف ٹریفک آفیسر ڈی آئی جی اطہر وحید کے ہمراہ فیروز پور روڈ کا دورہ کیا اور فیروز پور روڈ کے اطراف جاری کاموں کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بتایا کہ 12 فٹ چوڑی بائیکر لین کو گرہن پینٹ جبکہ ٹرنز پر اورنج پینٹ کیا جا رہا ہے  بائیکر لین سے موٹر سائیکل اور سائیکل سواروں کو بڑی سہولت ملے گی۔ سی ٹی او لاہور ڈی آئی جی اطہر وحید نے کہا کہ ٹریفک پولیس شہریوں کے تعاون سے ٹریفک کو منظم کرے گی۔ شہریوں کے ساتھ مل کر بائیکر لین کے کلچر کو پروموٹ کریں گے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کنٹریکٹر نے کربر اور پینٹ کے جاری کاموں بارے بریفنگ میں بتایا کہ بائیکر لین کا پچاس فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے اور باقی کام رواں ہفتے مکمل کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں فیروز پور روڈ کینال سے لاہور برج تک دونوں اطراف کل 10 کلومیٹر بائیکر لین پر کام تیزی سے جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -