انسداد سموگ کریک ڈاؤن، مقدمات درج، 2ملزم گرفتار

  انسداد سموگ کریک ڈاؤن، مقدمات درج، 2ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کر ائم رپو رٹر)  پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے کارروائیاں جاری  لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 02 مقدمات درج کر کے قانون شکن گرفتارکیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 309 افراد کو 09 لاکھ 48 ہزار روپے جرمانے عائد اور 35 افراد کو وارننگ جاری کی گئیں۔فصلوں کی باقیات جلانے کی 01، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 309 خلاف ورزیاں ہوئیں اوراینٹوں کے بھٹوں کی 09 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔    24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 3347 گاڑیوں کے چالان اور 230 کو بند کیا گیا۔رواں سال کے 19 دن میں شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 62 ہزار 822 گاڑیوں کے چالان کئے گئے جبکہ 07 ہزار سے زائد گاڑیوں کو بند اور 51 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز اور زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت سخت کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔

مزید :

علاقائی -