ناقص کارکردگی پرمتعدد تھانوں کے انچارجز کو وارننگ‘شوکاز نوٹس جاری 

  ناقص کارکردگی پرمتعدد تھانوں کے انچارجز کو وارننگ‘شوکاز نوٹس جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کی اپنے دفتر میں کرائم میٹنگ منعقد کی۔کرائم میٹنگ میں کینٹ، سول لائن اور سٹی ڈویژنز کے انچارج انویسٹی گیشنز کی شرکت پینڈنگ اور زیر التواء مقدمات کی پراگرس رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیاناقص کارکردگی کے حامل متعدد تھانوں کے انچارجز کو وارننگ اور شوکاز نوٹس جاری کئے ۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید  نے کہا کہ فنانشل کرائم میں ملوث اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں مزید تیز کی جائیں ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی افسران کو فنانشل کرائم کے مقدمات کے چالان جلد از جلد عدالتوں میں جمع کروانے کی ہدایات کی۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید  نے کہا کہ خواتین سے ظلم و زیادتی، تشدد اور ہراسگی کے مقدمات کی تفتیش میں کوتاہی برداشت نہیں سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری ہرصورت یقینی بنائیں چالانی تناسب میں بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید  نے کہا کہ شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کر کے گنہگار کو سزا دلوائیں دوران تفتیش میرٹ پر سمجھوتا کسی صورت برداشت نہیں۔ئئئئئ

مزید :

علاقائی -