ٹرمپ کی حلف برداری میں امریکی سینیٹر کی شارٹس میں شرکت
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنسلوانیا سے ڈیموکریٹک سینیٹر جان فیٹرمین نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں سیاہ ہوڈی، گرے شارٹس اور جوگرز شوز پہن کر انٹری دی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
نیویارک پوسٹ کے مطابق امریکی سینیٹر جان فیٹرمین کے علاوہ ٹرمپ کے افتتاح کے موقع پر دیگر معززین رسمی لباس میں ملبوس نظر آئے ۔ امریکا میں سخت سرد موسم کے باوجود سینیٹر کا شارٹس اور ہوڈی پہن کر آنا لوگوں کو حیران کرگیا۔
وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سینیٹر جان فیٹرمین کو کیپیٹل روٹونڈا میں اگلی قطار میں آرام سے بیٹھے ہوئے دیکھا گیا۔سینیٹر جان فیٹرمین نے حال ہی میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، جس میں ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سینیٹر جان فیٹرمین اپنے پرسکون انداز اور فیشن کیلئے جانے جاتے ہیں، لیکن جب ضروری ہو تو وہ رسمی سوٹ پہنتے ہیں۔