پٹرول سستا ہونے کا فائدہ عوام کو بھی پہنچایا جائے،فر خ شبیر احمد

پٹرول سستا ہونے کا فائدہ عوام کو بھی پہنچایا جائے،فر خ شبیر احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ق) کے رہنما فرخ شبیر احمد نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں جس تیزی سے گر رہی ہیں اس کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچایا جا رہا بلکہ لیوی اور سیل ٹیکس کے نام پر حکومت صارفین کے اربوں روپے اپنی جیب میں ڈال رہی ہے جب آئل کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو بلا تاخیر صارفین پر بوجھ ڈال دیا جاتا ہے جبکہ آئل کی قیمتیں کم ہونے پر مختلف حیلے بہانوں سے ارفین کو فائدہ پہنچانے سے گریز کیا جاتا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود ضروریات زندگی کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی جا رہی مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے آٹا تیل چینی اور ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں حتی کہ یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن نے بھی کئی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے ماش کی دال تاریخ کی بلند ترین سطح 275 روپے بی کلو ہو چکی ہے پنجاب حکومت نے ابھی تک مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے کوئی مربوط حکمت عملی طے نہیں کی ۔