مراکش ٗ فٹ بال میچ کے دوران شائقین میں تصادم‘دو افراد ہلاک
رباط (این این آئی)مراکش میں فٹ بال میچ کے دوران شائقین کے دو گروپوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ٗزخمیوں میں تین کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے خدشہ ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹیڈ محمد وی سٹیڈیم میں مقامی فٹ بال کلبز کے مابین ہونے والے میچ میں معمولی تکرار کے بعد سینکڑوں نوجوان آپس میں گتھم گتھا ہوئے اور ایک دوسرے پر پتھراؤ شروع کر دیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 58 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں تین کی حالت نازک ہے مقامی حکام کے مطابق پتھراؤ سے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ٗپولیس نے 12 افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے