بلاول بھٹو زرداری کے سیکیورٹی پروٹوکول نے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماﺅں کوروک دیا
مٹیاری(مانیٹرنگ ڈیسک) حکمرانوں اور بڑے سیاستدانوں کی وجہ سے عوام کو بیشتراوقات امتیازی سلوک کا سامنا کرناپڑجاتاہے لیکن اب کی بار بلاول بھٹوزرداری کے پروٹوکول کی وجہ سے سینیٹرسعید غنی اور پیپلزپارٹی کراچی کے صدر کو ہی روک لیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق بلاول زرداری وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماءمخدوم امین فہیم کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے مٹیاری ہالہ پہنچے ۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین کے پروٹوکول کی زدمیں دیگرشرکاءکیساتھ ساتھ پیپلزپارٹی کے اپنے ہی سینئر رہنماءبھی آگئے اور سیکیورٹی پروٹوکول نے سینیٹرسعید غنی اور پیپلزپارٹی کراچی کے صدر کو بھی روک لیا اور توتکرارکرتے رہے تاہم اس ضمن میں روکے گئے پی پی رہنماﺅں کا موقف سامنے نہیں آسکا۔