تخریبی سیاست سے قوم کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے: شہباز شریف
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک اس وقت کٹھن دور سے گزر رہا ہے اور ایسے وقت میں قوم کو تقسیم کرنے کی سیاست سے ملک و قوم کا کوئی بھلا نہیں ہو گابلکہ تخریبی سیاست سے قوم کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایوان وزیر اعلی میں مختلف ممبران صوبائی اسمبلی سے ملاقات میں وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ اراکین صوبائی اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں سے ملاقاتیں کر کے ان کے مسائل حل کروائیں تا کہ جمہوریت کے ثمرات عام آدمی تک بھی پہنچ سکیں۔