کاشتکارفصلوں کو بیماریوں سے بچاؤ کیلئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں ، ماہرین جنگلات

کاشتکارفصلوں کو بیماریوں سے بچاؤ کیلئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں ، ماہرین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(بیورورپورٹ)ماحولیاتی و فضائی آلودگی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کی زیادتی سے دمہ ، ٹی بی ، پھیپھڑوں کے سرطان اور نفسیاتی امراض کے مریضوں میں زبر دست اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے بچاؤ کیلئے تمام افراد کو بھر پور طریقے سے شجر کاری مہم شروع کرنے اور زیادہ سے زیادہ نئے پودے لگانے کی ہدایت کی گئی ہے ، آکسیجن کی فروانی کیساتھ انسانیت کی بہتری کیلئے
زمینی و فضائی ماحول کو بہتر کرنے میں مدد مل سکے اور بڑھتی ہوئی بیماریوں پر بھی قابو پایا جا سکے، ماہرین جنگلات نے بتایا کہ حکومت فضائی و ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے ماحول کو صحتمند ر کھنے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کر رہی ہے جبکہ اس سلسلہ میں عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے بھر پور تشہیری مہم کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے، انہوں نے بتایاکہ طلبہ، اساتذہ ، تمام سرکاری ، غیر سرکاری اداروں ، صنعت کاروں ، ٹرانسپورٹرز اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے کام کرنے والی این جی اوز سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھی خوشگوار فضاء کے قیام میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

مزید :

عالمی منظر -