مبارک ثانی کیس ؛علمائے کرام نے سپریم کورٹ کے 29مئی کے فیصلے سے کچھ پیراگراف حذف کرنے کی درخواست کردی

مبارک ثانی کیس ؛علمائے کرام نے سپریم کورٹ کے 29مئی کے فیصلے سے کچھ پیراگراف ...
مبارک ثانی کیس ؛علمائے کرام نے سپریم کورٹ کے 29مئی کے فیصلے سے کچھ پیراگراف حذف کرنے کی درخواست کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مبارک ثانی کیس کے فیصلے کےخلاف پنجاب حکومت کی نظرثانی اپیل پرسماعت کے دوران  علماکرام نے سپریم کورٹ کے 29مئی کے فیصلے سے کچھ پیراگراف حذف کرنے کی درخواست کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں مبارک ثانی کیس کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی جانب سے دائر کردہ نظرثانی اپیل پر سماعت  ہوئی،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہماراملک اسلامی ریاست ہے، اس لئے عدالتی فیصلوں میں قرآن و حدیث کے حوالے دیتے ہیں،اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ معاملہ مذہبی ہے تو علمائے کرام کوسن لیا جائے،چیف جسٹس نے کہاکہ میری ہر نماز کے بعد ایک ہی دعا ہوتی ہے کہ کوئی غلط فیصلہ نہ ہو۔

علامہ تقی عثمانی نے 29مئی کے فیصلے سے 2پیراگراف حذف کرنے کا مطالبہ کردیا،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ عدالتی فیصلے میں جو غلطیاں اور اعتراض ہے ہمیں نشاندہی کریں،اب ہمیں آگے کی طرف دیکھنا چاہئے،مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اسلامی نظریاتی کونسل کی آرا کو مدنظر رکھا جائے،مفتی طیب قریشی نے کہاکہ جو تجاویز علما نے دی ہیں ان پر عملدرآمد کیا جائے،چیف جسٹس نے کہاکہ میرے والد نے تحریک پاکستان میں سب سے بہترین تقریر چوک یادگار میں کی تھی،والد کہتے ہیں سارا مجمع مسلم لیگ مخالف تھا تقریر کے بعد سب نے قائداعظم کے نعرے لگائے،صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہاکہ سپریم کورٹ نظرثانی فیصلے کا پیراگراف 42حذف کرے۔