ماہ نور کی والدہ کے ہمراہ روزہ رسولؐ پر حاضری،ملکی سلامتی کی دعائیں

ماہ نور کی والدہ کے ہمراہ روزہ رسولؐ پر حاضری،ملکی سلامتی کی دعائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( فلم رپورٹر)پاکستان کی معروف ماڈل ، اداکارہ و ٹی وی میزبان ماہ نور والدہ کے ہمراہ عمرہ شریف کی سعادت حاصل کر نے کے بعد مدینہ شریف پہنچ گئیں وہاں ماہ نورنے روزہ رسول ؐ پر حاضری دی اور وطن عزیز پاکستان کے لئے امن وسلامتی کی خصوصی دعاکی ہے ۔’’پاکستان‘‘سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے ماہ نور کا کہنا تھا کہ جو سکون عمرہ شریف کی سعادت حاصل کر کے اور روز رسولؐ پر حاضری دیکر ملتا ہے وہ پوری زندگی میں کہیں اورنہیں مل سکتا ،انہوں نے کہا کہ ہر خوشی ملتی ہے محمد ؐ کے شہر میں ، اللہ پاک کے محبوب ؐسے جو خواہش کرو اور جو دعا مانگو ضرور پوری ہوتی ہے بن مانگے اللہ پاک ہر مسلمان کومکہ شریف اور مدینہ شریف دکھائے۔ایک سوال کے جواب میں ماہ کا کہنا تھا کہ میں وطن واپسی پر ایک دوروز آرام کے بعد اپنے زیر تکمیل پراجیکٹس کی ریکارڈنگ میں حصّہ لینا شروع کروں گی میں اپنے پرستاروں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے میرے ٹی وی شو کی پذیرائی کی ۔میں نے ہمیشہ اپنا کام محنت اور ایمانداری سے انجام دیا جس کا نتیجہ کامیابی کی صورت میں ملتا ہے۔

مزید :

کلچر -