سانحہ ساہیوال میں بچ جانے والے 7 سالہ عمیر نے موبائل نکال کر ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو پولیس والے نے کیا کام کیا؟ ہولناک انکشاف نے سب کے رونگٹے کھڑے کر دئیے

سانحہ ساہیوال میں بچ جانے والے 7 سالہ عمیر نے موبائل نکال کر ویڈیو بنانے کی ...
سانحہ ساہیوال میں بچ جانے والے 7 سالہ عمیر نے موبائل نکال کر ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو پولیس والے نے کیا کام کیا؟ ہولناک انکشاف نے سب کے رونگٹے کھڑے کر دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے ’ریاستی غنڈوں‘ نے بے رحمی سے نہتے شہریوں کا قتل عام کیا جس پر پوری قوم غم و غصے میں مبتلا ہے۔ اس واقعے کو تین روز گزر چکے ہیں مگر ہولناک انکشافات سامنے آنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
سانحہ ساہیوال میں زندہ بچ جانے والے سات سالہ عمر کے چچا نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایسا ہی ہولناک انکشاف کیا کہ جب 7 سالہ عمیر نے موبائل نکال کر ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو ایک ظالم پولیس والے نے اس بچے کے ہاتھ پر بوٹ رکھ کر مسلا اور موبائل چھین کربند کر دیا۔
صحافی فخر درانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ ”جب 7 سالہ عمیر نے موبائل نکال کر ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو ایک ظالم پولیس والے نے اس بچے کے ہاتھ پر بوٹ رکھ کر مسلا اور موبائل چھین کربند کر دیا۔ کیا یہ ہے پاکستان، مجھے تو نہیں لگتا کہ یہ پاکستان ہے، زندہ بچ جانے والے عمیر کے چچا جلیل کی کیپٹل ٹاک میں رلا دینے والی روداد۔۔۔“