شکر گڑھ میں کھیت سے ایسی شے برآمد کہ سن کر آپ بھی دنگ رہ جائیں
شکر گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سرحدی گاؤں سکمال میں کھیتوں سے بھارتی ساختہ مارٹر شیل برآمد ہوا ہے۔
"24 نیوز "کے مطابق مارٹر شیل بھارتی ساختہ 51 ایم ایم اور 500 گرام وزنی ہے ،سول ڈیفنس کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر مارٹر شیل قبضے میں لے لیا ۔بم ڈسپوزل آفیسر عاصم واہلہ نے ٹیم کے ہمراہ مارٹر شیل گولہ کو تحویل میں لے کر ناکارہ بنا نے کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ سرحدی علاقوں میں آئے روز بھارتی ساختہ اسلحہ ملنے کی وجہ سے ملحقہ علاقوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔